وفاق میں شہباز حکومت نے آتے ہی پاسپورٹ کی فیس میں 50 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاق میں نئی حکومت کےآتے ہی عوام پر مہنگائی بم گرنے کا سلسلہ شرو ع ہوگیا ہے،حکومت کے آتے ہی پاسپورٹ فیس میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملکی تاریخ میں پاسپورٹ فیس میں ریکارڈ اضافہ کردیا گیا ہے ، یہ اضافہ فوری طور پر نافذ العمل بھی ہوگا،5 سال کی مدت کیلئے36صفحات پرمشتمل پاسپورٹ کی فیس میں 1500 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد یہ فیس 3000 سے بڑھ کر 4500 ہوگئی ہے۔

اسی طرح اس پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس جو پہلے 5ہزار روپے تھی 2500 روپے اضافے کے بعد اب ساڑھے 7ہزار ہوگئی ہے۔

10 سال کی مدت کیلئے بنوائے جانے والے پاسپورٹ کی پہلے فیس 4500 روپے تھی جس میں 2200 روپے اضافہ کردیا گیا ہے اور اب یہ فیس 6 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے، اس پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس کو ساڑھے 7ہزار سے بڑھا کر 11ہزار 200 روپے کردیا گیا ہے۔

5سال کے 72 صفحات پرمشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 8ہزار 200 جبکہ ارجنٹ کی فیس 13ہزار 500 کردی گئی ہے۔

10 سال کیلئے100 صفحات پرمشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس12ہزار 400 اور ارجنٹ کی فیس20ہزار200 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *