•  .
14faeeesccnndeko.png

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ عوام کی نظریں سپریم کورٹ کے بجائے پارلیمان پر ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ سے ریٹائر ہونے والے سینئر ترین جج جسٹس سردار طارق مسعود کے اعزاز میں پاکستان بار کونسل نے عشائیہ دیا جس سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خطاب کیا اور جسٹس طارق مسعود کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ جسٹس سردار جیسا سینئر جج ملا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس سردار طارق مسعود نے ہمیشہ قانونی اور انتظامی حوالے سے درست مشورے دیئے۔

چیف جسٹس نے اس موقع پر مزید کہا کہ پارلیمان ہی ہے جس نے آئین بنایا تھا، پارلیمان میں بحث کے بعد ہونے والے مشترکہ فیصلوں کی روایت بہترین ہے، پارلیمنٹ کے بنائے قوانین اگر آئین اور بنیادی حقوق سے متصادم نا ہوں تو ان قوانین کو ہمیشہ سراہا جانا چاہیے ۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ عوام کی نظریں سپریم کورٹ کے بجائے پارلیمان کی جانب ہونی چاہیے، عوامی نمائندوں کے فیصلے پائیدار ہوتے ہیں۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *