انٹرنیٹ پرائیویسی کمپنی پروٹون نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سینسرشپ اور معلومات تک رسائی میں حائل رکاوٹ کے باعث پاکستان میں ’’وی پی این‘‘ کی طلب میں 6000 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

ایکسپریس کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں قائم پروٹون نامی ادارے نے کہا کہ رواں برس نصف دنیا میں انتخابات ہوں گے اور ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک سروسز تک وسیع رسائی فراہم کرنا بہت ضروری ہے، ’’وی پی این‘‘ انٹرنیٹ سنسرشپ کو ختم کرنے اور معلومات تک آزادانہ رسائی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔پروٹون کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12 ماہ کے دوران متعدد ممالک میں ’’وی پی این‘‘ کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے، نیپال میں 4 ہزار 700 فیصد، پاکستان میں 6 ہزار فیصد، گیبون میں 25 ہزار فیصد اور سینیگال میں ایک لاکھ فیصد کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *