روسی حکام کا کہنا ہے کہ ماسکو حملے کے پیچھے ممکنہ طورپر امریکا، برطانیہ اور یوکرین ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ ماسکو میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے میں گرفتار تمام افراد تاجکستان کے شہری ہیں اور وہ دارالحکومت دوشنبے کے نواحی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔روسی حکام کے مطابق گرفتار مشتبہ افراد میں سے فریدونی شمس الدین کا تاجکستان میں گھر سیل کر دیا گیا ہے، بیکری ملازم فریدونی 6 ماہ پہلے روس آیا تھا اور باقاعدگی سے رقم گھر بھیجتا تھا۔روسی خفیہ ایجنسی کا کہنا ہے کہ حملے کے پیچھے ممکنہ طورپر امریکا، برطانیہ اور یوکرین ہیں، حملہ آور حملے کے بعد یوکرین فرار ہونا چاہتے تھے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل روس کے دارالحکومت ماسکو کے کراکس ہال میں 4 دہشتگردوں نے حملہ کر دیاتھا، حملے کے نتیجے میں 139 افراد ہلاک جبکہ 182 افراد زخمی ہوئے تھے۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *