امریکی

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان اور ایران کے گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق سوال پر جواب میں کہا ہے کہ ہر ایک کو مشورہ دیتے ہیں ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے امریکی پابندیوں کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

پریس بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ سے پاکستان ایران گیس پائپ لائن سے متعلق سوال کیا گیا تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ کسی ممکنہ کارروائی پر تبصرہ نہیں کر سکتے اور ہر ایک کو مشورہ دیتے ہیں کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے امریکی پابندیوں کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کو مشورہ ہے ایران کے ساتھ کاروبار سے پہلے اس بات پرغور کریں، اسسٹنٹ سیکرٹری نے واضح کیا تھا ہم اس پائپ لائن کو آگے بڑھانے کی حمایت نہیں کرتے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں ہونے والے چینی قافلے پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ہم حملےکےمتاثرین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، دہشت گردوں کے ہاتھوں پاکستانی عوام نے بہت نقصان اٹھایا ہے، پاکستان میں چینی شہری دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

خیال رہے کہ 23 فروری کو نگران کابینہ کی توانائی کمیٹی نے ایرانی بارڈر سے گوادر تک 81 کلومیٹرپائپ لائن بچھانے کی منظوری دی تھی۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *