پشاور میں قاٸم پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی دل کے علاج معالجے کیلٸے مثالی ادارہ جہاں تمام بنیادی اورضروری سہولیات جیسے ای سی جی، ایکو ، ای ٹی ٹی ، دل کی رفتارکو24 گھنٹے مانیٹرکرنے کا آلہ موجود ہے۔ 9 ماہ کے دوران پی آئی سی میں آنے والے مریضوں کے اعداد وشمارکچھ اس طرح سے ہیں۔
نوماہ کے دوران 19ہزار 612 مریضوں کا او پی ڈی میں معائنہ کیاگیا جس میں تین سوسے زائد افغان اور دو ہزار تک بچے شامل ہیں ۔ صحت کارڈ کے تحت چارہزارچارسو باسٹھ مریضوں کومفت علاج مہیاکیاگیا۔ اسی طرح 9 ماہ کے قلیل عرصہ میں ساڑھے سات سو سے زائد دل کے آپریشن کئے گئے جس میں ایک سو بیس سے زائد بچے اورچودہ افغان شہری شامل ہیں۔
ڈھائی ماہ کے مختصر ترین عرصہ میںتین افغان بچوں سمیت سو سے زائد بچوں کے کامیاب دل کے آپریشن کیے جا چکے ہیں ۔ تقریباً چار ہزار مریضوں کی انجیوگرافی، انجیوپلاسٹی پروسیجرز کئے گئے جس میں بیالیس بچے اورچالیس افغان مریض شامل ہیں۔ ایمرجنسی میں ساڑھے چارہزار سے زائد مریضوں کو لایاگیا جس میں 32 افغان شہری شامل ہیں جنھیں مفت ایمرجنسی علاج معالجہ فراہم کیاگیا۔