یوفون نے مشہور ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار کے بعد ایزی پیسہ ایپلی کیشن بھی خریدنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوفون پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان کی سب سے پہلی موبائل بینکنگ سروس فراہم کرنے والی کمپنی ایزی پیسہ کو خریدنے کیلئے نان بائنڈنگ آفر دیدی ہے۔
وفون ذرائع نے اس آفرکی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوفون نے ٹیلی نار کو خریدنے کےبعد اب ایزی پیسہ فنانشل سروسز ایپلی کیشن کو خریدنے کیلئے بھی دلچسپی کا اظہار کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایزی پیسہ ایپلی کیشن اس وقت پاکستان میں 70 لاکھ سے زائد صارفین کو سروسز فراہم کررہی ہے، یوفون اور ایزی پیسہ کے درمیان ڈیل فائنل ہونے کی صورت میں ایزی پیسہ کو یو بینک میں ضم کیےجانےکا قوی امکان ہے۔

کہا جارہا ہے کہ یوفون کی جانب سے دی جانے والی نان بائنڈنگ آفر کے جواب میں آئندہ چند روز میں ٹیلی نار و ایزی پیسہ کی جانب سے جواب سامنے آجائے گا، جس کے بعد قانونی معاملات نمٹائے جائیں گے

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *