سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حوصلے، صبر اور استحکام اور خاموشی کے ساتھ ان سارے معاملات کو ڈیل کرنا چاہیے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 19 کیسز ہیں اور انشا اللہ بہتری ہوگی، میں ہار گیا اور الیکشن میں نے تسلیم بھی کرلیا۔ جو جیتے ہیں ان سے بھی اس بارے میں پوچھ لیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خطوط کو ججز خود بہترطور پر بحث میں لارہے ہیں، یہ بہت سیریس معاملہ ہے، یہ اہم اور حساس مسئلہ ہے اور اس پر زیادہ بات نہ کرنا بہتر ہوتا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کیا کر رہی ہے، مجھے کوئی علم نہیں، نہ ٹی وی دیکھا رہا ہوں، نہ اخبار پڑھ رہا اور نہ ٹویٹ کر رہا ہوں، میں ریسٹ کر رہا ہوں، ریسٹ از دی بیسٹ۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *