دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان داسو حملے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات میں مصروف ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نےمیڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ وزیراعظم کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان نہیں کر سکتے، چینی انٹر ایجنسی کی سیکیورٹی کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، دورے کا مقصد پاکستان میں چینی باشندوں و کمپنیوں کی حفاظت بہتر بنانا تھا، پاکستان داسو حملے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات میں مصروف ہے، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، غزہ پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے اور عالمی عدالت کا حکم نہ ماننے پر اسرائیل کا محاسبہ کیا جائے۔فلسطینیوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے، غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی عالمی برادری کےلیےلمحہ فکریہ ہے، اقوام متحدہ غزہ میں مظالم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لائے، آئی سی جے کے غزہ سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہیں

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *