پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما شہریار آفریدی نے کہاہے کہ نواز شریف کے ساتھ بڑا دھوکہ ہوا ہے، وہ جلد واپس لندن جا کر پریس کانفرنس کریں گے جو ن لیگ کے لیے خودکش حملہ ہوگی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ نواز شریف لندن سے خوشی خوشی واپس آئے تھےکہ میں چوتھی بار وزیراعظم بنوں گا، وہ خود ہی آپ بیتی سنائیں گے، محفلوں میں انہوں نے کہنا شروع کردیا ہے۔

 اس موقع پر وفاقی وزیر مصدق ملک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو پریس کانفرنس کرنےکی ضرورت نہیں ہے، نوازشریف اشارہ کریں تو ہم حکومت تحلیل کردیں گے۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *