ہیکرز نے پاک سوزوکی کا کارپوریٹ ڈیٹا چوری کرکے ڈارک ویب (خفیہ انٹرنیٹ) پر لیک کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پاک سوزوکی کی طرف سے بتایا گیاہے کہ اس کے سرور پر سائبر حملہ ہوا ہے اور اس کا کارپوریٹ ڈیٹا بشمول ایچ آر اور مالیاتی معلومات لیک کر دی گئی ہیں۔مجموعی طور پر کمپنی کا 447.5جی بی ڈیٹا چوری کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کے سرور پر حملہ اس کے پاکستان سٹاک ایکسچینج سے ڈی لسٹ ہونے کے اقدام کے بعد ہوا ہے۔ کمپنی کی ڈی لسٹنگ کا عمل فروری 2024ء میں شروع ہوا جب کمپنی نے مارکیٹ سے حصص واپس لینے کے لیے ان کی خریداری کی پیشکش کی