ہانگ کانگ اور سنگاپور نے بھارتی مصالحہ جات کے برانڈز ایم ڈی ایچ اور ایورسٹ کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔ 
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی مصالحہ جات میں مضرصحت اجزا ءکی شمولیت کا شبہ ہے جن سے کینسر کا خطرہ ہوسکتا ہے اس لئے بھارتی مصالحہ جات میں شامل اجزا کو غیر موزوں قرار دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ نے 2بھارتی کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایورسٹ کے مصالحوں میں شامل کیمیائی اجزا ءکے مضرصحت ہونے کے سبب رواں ماہ ان کی فروخت معطل کردی تھی جبکہ سنگاپور نے بھی بھارتی کمپنیوں کے مصالحے مضرصحت کیمیائی اجزا ءکے سبب واپس بھیج دیے تھے۔ہانگ کانگ اور سنگاپور کی جانب سے بھارتی مصالحہ جات پر پابندی کے بعد بھارتی فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ 
بھارتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور سروے کمپنی لوکل سرکل کے مطابق 62 فیصد صارفین جو طویل عرصے سے ان 2 برانڈز کے مصالحے استعمال کرتے تھے انہوں نے مصالحوں میں کینسر پیدا کرنے والے اجزاء کی موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہانگ کانگ میں پابندی کے بعد امریکاکی فوڈ اینڈ ڈرگ اینڈ منسٹریشن (ایف ڈی اے) نے بھی بھارتی مصالحہ جات میں ملاوٹ کی اطلاعات کی جانچ پڑتال کا اعلان کیا ہے

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *