حاجی آمیرسید شیرازی رحمۃ اللہ علیہ آف اُغُزبانڈہ، تحصیل و ضلع بٹگرام: آپؒ بہت نفیس، قدآور اورخوبصورت شخصیت کے مالک تھے- آپؒ ہرچھوٹے بڑے کے ساتھ پیاراورمحبت سے پیش آتے تھے- آپؒ کے پاس سادات شیرازی کی تمام شاخوں کے شجروں اوراپنے آباؤاجداد کے بارے میں بہت مفید معلومات تھیں لیکن بدقسمتی سے آپؒ نے کسی سے ان معلومات کو تحریر کرواکر کتابی شکل نہیں دی ورنہ آج ہم سب ان معلومات سے بہت فائدہ اٹھا سکتے تھے- آپؒ سید پیرولی شاہ، ابن سید علی حیدر شاہ، ابن سید عزت اللہ شاہ عرف بانڈے بابا، ابن سید محبوب شاہ عرف ملابابا، ابن سید معاذالدین شاہ، ابن پیرسید سعادت شاہ، ابن سید محمد احمد شاہ عرف حاجی بابا، ابن سید ہارون شاہ عرف سید بابا، ابن سید حسن شاہ، ابن سید محمد ابرہیم شاہ المعروف “حصاربابا” رحمۃ اللہ علیہ کے بڑے فرزند ارجمند تھے- آپؒ کی دادی صاحبہ سید برکت اللہ شاہ بابا رحمۃ اللہ علیہ کی بیٹی اورسید مستغاث شاہ بابا رحمۃ اللہ علیہ کی ہمشیرہ صاحبہ تھیں- آپؒ کی والدۂ ماجدہ کا تعلق “سادات مشہدی” سے تھا جوسید انورشاہ اورسید گلاب شاہ آف کنشئی کی پھوپھی صاحبہ تھیں- آپؒ کے دو بھائی اوردو بہنیں تھیں: حاجی احمد سید، محمد سید غرف آکا، بی بی باسیقہ المعروف طورہ ابۓ (وفات اگست 1988) اور بی بی زوجہ سید نورنبی شاہ رحمۃ اللہ علیہ- آپؒ نے تین شادیاں کی تھیں: پہلی بیوی سید محمد حسن شاہ بابا رحمۃ اللہ علیہ کی صاحبزادی تھیں جن سے آپؒ کا ایک بیٹا اورایک بیٹی تھی نورعلی سید اوربی بی زافرون زوجہ مولانا سید جمعہ قیوم شاہ آف بفہ- دوسری بیوی سید نورولی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کی صاحبزادی اورمولانا سید عبدالغنی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کی ہمشیرہ صاحبہ تھیں جن سے آپؒ کا ایک بیٹا اورچاربیٹیاں تھیں: مولانا سید نبی شاہ، رخ نساء، بی بی ششپرہ، بی بی گل زرہ اور بی بی نازافروزہ- تیسری زوجۂ محترمہ کا اسم گرامی بی بی حیوادہ (وفات 2020) تھا جن کا تعلق اخونخیل قبیلےآف قنجبوڑی چانجل سے تھا جن سے آپؒ کے آٹھ بیٹے اودوبیٹیاں تھیں: سید عجب شاہ (وفات 2018)، سرورسید، عمرسید، ابراہیم سید، سید حاضرشاہ، سید فرہاد شاہ، سید شعیب شاہ، ماسٹرسید ثواب شاہ، بی بی درانئی اوربی بی منہا-

آپؒ اپنےآبائی گاؤں لنڈئی اُغزبانڈہ میں پیدا ہوۓ اورباڑہ میں 1996 عیسوی کو وفات پائی اوروہیں باڑہ کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں- اِنّا لِلّہِ وَاِنّا اِلَیہِ راجِعُون- اللہ تعالیٰ آپؒ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطاء فرماۓ- آمین یا رب العالمین! (ہفتہ، 30 جمادی الثانی 1442 ہجری بمطابق 13 فروری 2021)-

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *