علاقہ کی جانی پہچانی شخصیت رئیس آف گولڑہ موڑ میاں دوست محمد کے پوتے اور زکواة وعشر کمیٹی شمس کالونی کے چیرمین ، میاں معظم فرید قریشی صاحب کے صاحبزادے میاں محمد آذان قریشی نے آج مدرسہ تاج المعارف ال اسلامیہ سے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی۔ یہ یقینا ان کے والدین ، ان کے اساتذہ اور ان کی اپنی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ میاں برادران کی فیملی کا سب سے پہلا بچہ یہی ہے جس نے قرآن پاک کو اپنے سینہ میں محفوظ کرنے کی سعادت حاصل کی ۔یہ میاں صاحب کے لیے یقینا بہت بڑا اعزاز ہے۔
ہم اس پروقار سعادت کو حاصل کرنے پہ جناب میاں معظم فرید قریشی صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ ہمارے اس پیارے بچے کو ، خدا تعالیٰ استقامت نصیب کرے دونوں جہانوں کی برکتوں سے نوازے۔ ان کے والدین کو اس سعادت سے برکتیں عطا کرے ۔

منجانب
چیرمین پاسبان ویلفیئر سوسائٹی،
اونر آف پاکستان ریسٹورنٹ،
سردار سلیم شیرزمان
اینڈ
انتظامیہ پاکستان ریسٹورنٹ

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *