ضلع بٹگرام پاکستان کا سب سے بہترین سیاحتی ضلع ہے وادی چوڑ دنیا کی خوبصورت وادی اور سب سے بہتر چراگاہ ہے ان خیالات کا اظہار اغز بانڈہ کے سیاسی اور سماجی رہنماء عثمان شیرازی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سیاحت کو فروغ دے اغز بانڈہ اور اس کے مضافاتی علاقے معدنیات سے مالا مال ہیں لنڈئی کا گاؤں ایک مثالی گاؤں ہے یہاں کے سربلند پہاڑ درت کے نظارے ہیں حکومت اس پر توجہ دے اور سیاحوں کی رسائی ان مقامات تک آسان بنائی جائے علاقے کی تعمیر و ترقی پر زور دے