مانسہرہ میں روڈ پر چلتی گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی، گاڑی جل کر خاکستر،گاڑی میں سوار افراد نے چھلانگیں لگا کر جان بچائی، پورا خاندان جلنے سے بچ گیاتاہم گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے نواحی علاقے میں ہنڈا سوک گاڑی نمبر AAL 204 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر جل گئی اورگاڑی میں سوار افراد نے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں اور معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ ہنڈا سوک گاڑی جل کر مکمل طور پر تباہی ہو گئی ۔ یہ گاڑی م عبد الرشید کی ملکیت تھی جن کا تعلق مانسہرہ سے ہے اور وہ ایک معروف روحانی شخصیت ہیں ۔ عبد الرشید اور محمد فیاض اور ان کے گھر کے افراد گاڑی میں سوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اچانک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے ایک دم پوری گاڑی کو لپیٹ میں لے لیا جس کی نتیجے میں گاڑی اور اس میںموجود سامان جل کر خاراکھ میں تبدیل ہو گیا اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *