اسلام آباد: باؤلے کتے کے کاٹنے سے چاربچے زخمی، پمز میں ویکسین ناپید, غریب لوگ ویکسین خرید نے پر مجبور
کتے کو ہلاک کردیا گیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کے حلقےکے محلہ عثمانیہ ڈھوک پراچہ اسلام آباد میں باولے کتے کے کاٹنے سے چار بچے زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کےلئے پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے تاہم ہسپتال میں ویکسین نہ ہونے کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ غریب افراد کو آٹھ آٹھ ہزار میں انجکشن باھر سے خرید کر لگواۓ

گزشتہ روز محلہ عثمانیہ ڈھوک پراچہ اسلام آباد میں میں ایک باؤلے کتے نے بچوں سمیت چار بطوں کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا تاہم قریبی جھونپڑیوں میں رہائش پذیر خانہ بدوشوں نے ڈنڈ وں کے وار سے کتے کو ہلاک کردیا
یاد رہے کہ یہ وفاقی وزیر اسد عمر کا ہے جہاں سے وہ منتخب ہوۓ ہیں
لوگوں کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر محلہ عثمانیہ کے اس علاقے کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں یہ پسماندہ ترین علاقہ ہے
گلیاں نا پختہ ہیں ٹھیکہ دار شیرازی آباد کی مرکزی گلی کا تین سو فٹ جگہ پختہ کر کے فرار ہوگیا ہے بار بار توجہ دلانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں اور پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ٹائیفائیڈ نے وبائی شکل اختیار کر لے عوامی و سماجی حلقوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *