تعارف کتاب و تبصرہ کتاب۔
نام کتاب۔ انسائیکلو پیڈیا مانسہرہھ
مصنف سراج احمد تنولی
عدیل ایاز اخون زادہ
برادرم سراج احمد تنولی نے مانسہرہ کی تاریخ تہذیب وثقافت کے حوالے سے ایک دلچسپ اور مفید کتاب انسائیکلوپیڈیا مانسہرہ لکھ کر مانسہرہ کی مٹی سے محبت کا حق ادا کردیا ہے۔
دوسال کی انتھک محنت اور ریاضت جس میں تاریخی کتابوں کے کنگھالنے کے علاوہ بھائی سراج احمد تنولی نے مختلف ادبی افراد سے بزرگوں سے ملاقاتیں کی زبانی روایتوں کو جو حقیقت سے قریب تر تھی کتاب کی اشاعت کا حصہ بنایا جب کہ حددرجہ زبانی روایات اور قیاسات سے ہٹ کر ضلع مانسہرہ کی مستند تاریخ جمع کرکے اسے ایک کتابی شکل میں شائع کیا۔
یہ کتاب انسائیکلوپیڈیا مانسہرہ ضلع مانسہرہ کی مکمل تاریخ اور ایک حوالہ جاتی دستاویز بھی ہے۔
ضلع مانسہرہ کی تاریخ تاریخی حیثیت تاریخی مقامات تاریخی واقعات جغرافیائی معلومات مشہور بزرگوں اولیاء کرام علماء کرام بزرگوں کے حالات مشہور مزارات ۔
جنگوں کے حالات خطے کے رسم و رواج تہذیب و ثقافت سیاحتی مقامات اور معلومات ضلع میں بسنے والی اقوام کے حالات اور سب سے بڑھ کر سیاحت سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئیے یہ کتاب ایک Tourist Guide سے کم نہیں ہے گویا یہ کتاب جتنی تاریخ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئیے ضروری ہے سیاحت کے شوقین افراد کے لئیے بھی یہ کتاب اتنی ہی ضروری ہے اور وہ اسے بطورِ سفری رہنماء خرید کر پاس رکھ سکتے ہیں۔
کتاب دیدہ زیب طباعت سیاحتی دوسرے مشہور مقامات کی رنگین تصاویر سے بھی مزین ہے۔
ابھی آرڈر کریں منگوائیں مطالعہ کریں گھر بیٹھیں ضلع مانسہرہ کی دلچسپ اور مستند تاریخ سے آگاہی حاصل کریں اور سب سے بڑھ کر مصنف جو اس وقت طالب علم بھی ہیں کی حوصلہ افزائی فرمائیں۔
ملک کے نامور ادباء شعراء دانشوروں سفر نگاروں نامہ نگاروں اور محققین نے سراج احمد تنولی کی کتاب انسائیکلوپیڈیا مانسہرہ کی اشاعت پر انہیں نا صرف زبردست خراجِ تحسین پیش کیا بلکہ اپنے تبصروں میں سراج احمد تنولی کی اس ادبی اور تاریخی کاوش کو بے حد سراہا اور بے حد تعریف کی۔
پاکستان کے نامور ادیب اور دانش ور مستنصر حسین تارڑ صاحب نے ان الفاظ میں تعریف کی۔
سراج احمد تنولی نے اپنے مانسہرہ کا انسائیکلوپیڈیا ترتیب دے کر ان لوگوں پر احسان کیا جو وطن سے محبت کرتے ہیں اور اس بارے جاننے کے خواہشمند مند ہیں۔ جبکہ مجھے اس کتاب نے بڑی مفید معلومات سے نوازا ہے۔
نامور محقق ادیب ومصنف حسن نواز شاہ صاحب انسائیکلوپیڈیا مانسہرہ کے متعلق لکھتے ہیں۔
انسائیکلوپیڈیا مانسہرہ کے مطالعہ سے مجھے محسوس ہوا کہ مصنف نے اس کتاب کی تیاری میں کس قدر چھان بین اور تحقیق سے کام لیا ہوگا اور کتنی محنت کرنی پڑی اور ممکنہ حد تک ضلع مانسہرہ کے ہر پہلو کو نہایت عرق ریزی سے احاطہ کیا اور اس قدر محنت سے یہی محسوس ہوا کہ مصنف اپنے خطے سے بے پناہ محبت کرتا ہے یہ اہتمام یہ رویہ اور شوق اس کے اپنے خطے سے بے پناہ اور گہری محبت کی غماز ہے۔
ہزارہ یونیورسٹی شعبہ اردو کے چئیرمن نذر عابد صاحب کتاب اور مصنف کے متعلق لکھتے ہیں۔
سراج احمد تنولی اپنے خطے سے محبت کرنے والے وہ لکھاری ہیں جنہوں نے ایک منفرد انداز و اسلوب استعمال کرتے ہوئے ضلع مانسہرہ کی تاریخ کے حوالے سے قاموسی نوعیت کا کام کیا ہے۔
اس قاموس میں انہوں نے مانسہرہ کی جغرافیائی حیثیت تاریخ اور تاریخی شخصیات کے حوالے سے ایسی بنیادی معلومات مرتب کردی ہیں جو اس خطے بارے دلچسپی رکھنے والے کسی بھی شخص کے لئیے حوالے کی ایک مستند دستاویز ثابت ہوگی۔
علامہ عبدالستار عاصم صاحب چئیرمن قلم فاؤنڈیشن انٹر نیشنل ۔ ” انسائیکلو پیڈیا مانسہرہ ” مصنف اور کتاب بارے یوں رقمطراز ہیں۔
اپنے وطن سے محبت کرنا ایمان کی علامت ہے۔ اسی محبت کا عملی مظاہرہ سراج احمد تنولی نے انسائیکلو پیڈیا مانسہرہ لکھ کردیا ہے جو کہ معلومات کا خزانہ ہے۔
میں اپنے فیس بک دوست ادبی دوست برادرم محترم سراج احمد تنولی صاحب کو ان کی دوسری کتاب ” انسائیکلوپیڈیا مانسہرہ ” کی اشاعت پر ڈھیروں مبارکباد اوربحیثیت مانسہرہ وال بحیثیت ادنی سا لکھاری اپنی جانب سے آپ نے جس قدر عرق ریزی اور جس قدر بے پناہ محنت و ریاضت سے ( مجموعہ تاریخ مانسہرہ ) ترتیب دیا آپ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ آپ نے انسائیکلو پیڈیا مانسہرہ لکھ کر ہم سب پر احسان کیا ہے میں ہمیشہ آپ کی کامیابی کے لئیے دعاگو رہوں گا۔
قلم علم حافظے میں برکت اور توانائیوں میں اضافے کی ڈھیروں ڈھیروں دعائیں ہیں۔
اور ایک بار پھر ڈھیروں مبارکباد پیش کرتا ہوں قلم تھامے رکھیں اور اپنا ادبی تحقیقی سفر جاری رکھیں،،
عدیل ایاز اخون زادہ بفہ پکھل

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *