ضلع خیبر کے غیر مسلم تاجر نرنجن سنگھ نے کہا ہے کہ ”سال کے گیارہ مہینے ہم پیسے کماتے ہیں لیکن رمضان اللہ کی رضا کمانے کا مہینہ ہے۔اس مہینے میں ہم غریبوں کو سستے داموں اشیاءدیتے ہیں تاکہ افطاری کے وقت وہ ہمیں بھی دعاﺅں میں یاد رکھیں۔“ ماہ رمضان میں جب نرنجن سنگھ منافع لینا بند کر دیتا ہے تو اسے اپنے ملازمین کی تنخواہیں اپنی جیب سے ادا کرنی پڑتی ہیں۔ علاقہ مکین نرنجن سنگھ کی اس خدا ترسی پر اس کے شکر گزار ہوتے ہیں ضلع خیبر کے جمرود بازار میں قائم نرنجن سنگھ کے قدیم کریانہ سٹور پر کئی ملازمین بھی کام کرتے ہیں۔ 

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *