افغانستان میں جاری 20 سالہ جنگ کے دوران 22 کھرب 60 ارب ڈالرز کے اخراجات آئے جبکہ امریکہ کے دو ہزار 422 فوجی اہلکار مارے گئے۔  رپورٹ کے مطابق 22 کھرب 60 ارب ڈالرز وہ اخراجات ہیں جو براہ راست جنگ میں ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ جنگ کو جاری رکھنے کے لیے پینٹاگون کے بجٹ میں 443 ارب ڈالرز کا اضافہ، سابق فوجیوں کی دیکھ بھال کے لیے 296 ارب ڈالرز مقرر کرنا، جنوبی ایشیائی ممالک میں فوجی تعیناتیوں کے لیے 530 ارب ڈالر قرض اور بیرون ملک ہنگامی فنڈز کی مد میں خرچ کیے جانے والے 59 ارب ڈالر بھی شامل ہیں۔ امریکہ کی براؤن یونیورسٹی کے ‘واٹسن انسٹی ٹیوٹ’ اور بوسٹن یونیورسٹی کے ‘پارڈی سینٹر’ کے مشترکہ ‘کاسٹ آف وار پراجیکٹ’ کے مطابق 20 سالہ جنگ میں مجموعی طور پر دو لاکھ 41 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ ان میں 71 ہزار 344 عام شہری، 78 ہزار 314 افغان سیکیورٹٰ فورسز کے اہلکار، دو ہزار 442 امریکی فوجی اور 84 ہزار 191 امریکی فوج کے مخالفین شامل ہیں

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *