وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب انہوں نے کہا ہے کہ جو مقصد تحریک لبیک کا ہے ،وہی میرا مقصد ہے ۔ قوم سے اہم خطاب میں انہوں نے کہا کہ میرے پاکستانیوں جو پچھلے ہفتے افسوسناک حالات ہوئے ،اس کی وجہ سے فیصلہ کیا آپ کے سامنے آﺅں ۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام پہلا ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، اس ملک کے لوگ چاہے گنہگار ہوں یاچاہے وہ اسلام پر صحیح عمل کرتے ہوں یا نہیں لیکن نبی پاکﷺ کی شان میں گستاخی ہو تو ان کے دل کو تکلیف ہوتی ہے لیکن یہ تکلیف صرف ہمیں نہیں ہوتی پوری دنیا کو ہوتی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹی ایل پی جس مقصد کے لیے لوگ نکال رہی ہے ،میں آپ کو یقین دلاتا ہوں وہی مقصد میرا ہے عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک اسلام آباد کو بند کرکے دھرنا دینے جارہی تھی جس کے وجہ سے گرفتاریاں ہوئیں، اب تک پولیس کی 40 گاڑیاں جلائی گئیں ہیں، پبلک پراپرٹی کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا، چار پولیس اہلکار شہید اور 800 سے زائد زخمی ہوئے۔ہسپتالوں میں آکسیجن نہ پہنچنے سے نقصان ہوا۔چار لاکھ ٹویٹس میں سے 70 فیصد ٹویٹس جعلی اکاؤنٹس سے ہوئیں۔انڈین گروپس خبریں چلارہے تھے کہ پاکستان میں سول وار ہوگئی۔اپوزیشن کا کردار بھی مثبت نہیں رہا، سلمان رشدی کے وقت نواز شریف وزیراعظم تھے تب کتنی بار انٹرنیشنل فورم پر بات کی گئی؟ہم سب چاہتے ہیں کہ ہر چند سالوں بعد جو گستاخی کے واقعات ہوتے ہیں انکو روکا جائے۔افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن اور جو یو آئی بھی اس احتجاج میں شامل ہوگئی