ایران نے دوٹوک لفظوں میں واضح کر دیا ہے کہ وہ اسی وقت ایٹمی سمجھوتے میں واپس آئے گا جب امریکا، ایران مخالف تمام پابندیاں ختم کر دے گا اور ایران کو پابندیوں کی منسوخی سے متعلق اطمینان حاصل ہو جائے گا۔ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے واضح طور پر اعلان کیا کہ واحد معیار فریق مقابل کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے پر مکمل عمل درآمد ہے نہ ایک لفظ کم اور نہ ایک لفظ زیادہ. یاد رہے کہ ایٹمی سمجھوتے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں جاری ہے