رویت ہلال کمیٹی اجلاس کا اجلاس کل بارہ مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس کا انعقاد وزارت مذہبی امور کی عمارت میں ہوگا ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
اجلاس کے شرکا کمیٹی شوال کا چاند کی شہادتیں حاصل ہونے کے بعد عید الفطر منانے کا اعلان کریں گے۔تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو رات 12 بجے کے بعد ہوگی، اس لیے بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔