قومی اسمبلی کے سپیکر
اسد قیصر نے حالیہ دو سالوں کے دوران، ایرانی ہم منصب سے اپنی ملاقاتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات میں اضافہ، ایران اور پاکستان کےتعلقات کی مزید ترقی کی طرف ایک اہم قدم سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی پارلیمنٹ، ایران کیساتھ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی، معاشی تعاون اور عوامی تعلقات کے فروغ کی بھر پور حمایت کرتی ہے