ساجد سدپارہ نے کےٹو پہاڑ  سر کرنےکی مہم  شروع کرنےکا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوہ پیما ساجد سدپارہ نےکل کےٹو روانہ ہونے کا اعلان کیا اورکہا کہ کےٹو جا کر مرحوم والد علی صد پارہ اور ان کے ساتھی جان سنو پر ڈاکیومنٹری بنانا چاہتا ہوں۔

یاد  رہےکہ پاکستان کےنامور پھاڑی مہم جو محمد علی سد پارہ کو دنیا کی 14 بلند چوٹیوں میں سے 8 کو سر کرنے کا اعزاز حاصل تھا اور امسال فروری میں موسم سرما میں کے ٹو کی مہم ان کی زندگی کی آخری مہم ثابت ہوئی اور وہ اپنے دیگر غیرملکی کوہ پیما ساتھی کے ساتھ لاپتا ہوگئے۔

محمد علی سدپارہ اور غیر ملکی کوہ پیما کی تلاش کے لیے پاک فوج اور دیگر اداروں نے ریسکیو آپریشن بھی کیا لیکن کوہ پیماؤں کا کچھ پتا نہیں چل سکا۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *