عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ترجمان گیری رائس نے جائزے پر مثبت مذاکرات جاری ہیں۔
گیری رائس نے پاکستان کے ساتھ پروگرام کے تعطل کے تاثر کو رمسترد کردیا لیکن کہا کہ پاکستان کے مالی اخراجات، اسٹرکچرل اصلاحات، خاص کر ٹیکس اور توانائی کےگیری شعبوں اور سماجی شعبے پر اخراجات کے حوالے سے مزید بات چیت کی ضرورت ہے۔انہوں نے آئی ایم ایف کی معمول کی بریفنگ کے دوران کہا کہ ہمارا سٹاف حالیہ مشن میں مذاکرات مکمل کرنے میں ناکام رہا لیکن عالمی ادارہ ‘مکمل طور پر مصروف’ ہے اور اسی دوران مذاکرات کی بحالی کا ارادہ رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سے تعاون کے لیے تیار ہیں، اگر وصولیاں مستحکم ہوئیں تو پالیسیوں پر عمل درآمد میں تیزی لانا ضروری ہوگا اور پاکستان کی معیشت کو درپیش چند طویل چیلنجز دور کرنے کی ضرورت ہے۔