آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ اور دنیا کے بڑے ملک افغانستان کی مدد کریں اور افغانستان کی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔

یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  فوج کی کامیابی بڑی حد تک عوام کی حمایت پر منحصر ہے،جس فوج کو عوام کی حمایت حاصل نہیں ہوتی وہ ریت کی دیوار ثابت ہوتی ہے، جیسا کہ ہم نے  ہمسایہ ملک میں دیکھا ۔ موجودہ دور میں جنگ کی نوعیت بدل چکی ہے، ہم انشا اللہ دشمن کے عزائم کو خاک میں ملادیں گے۔ہ ہر آزمائش میں ثابت کیا کہ مسلح افواج ہر طرح کے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔قیام پاکستان سے لے کر آج تک کا سفر قربانیوں کی داستانوں سے بھرا پڑا ہے ،افواج پاکستان نے ہر آزمائش میں ثابت کیا ہے کہ ہم پاکستان کے دفاع جانتے ہیں اور ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہدا کے لواحقین کو سلام ،پوری قوم آپ کی مقروض ہیں ،آپ کے پیاروں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی ،آج کی تقریب کا مقصد ہے کہ ہم اپنے شہیدوں کو کبھی نہیں بھولے ۔ پاکستان کی حفاظت امن اور ترقی کے جاری سفر کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،افواج پاکستان ظاہری اور پو شیدہ جنگ لڑنے کے لیے تیارہے،آج ہمارا شمار بہترین افواج میں ہوتا ہے ،ہم نے دفاعی قوت میں خود انحصاری حاصل کر کے ملک کے دفاع کو یقینی بنا یا گا 

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔ بھارت اور پاکستان کے مابین کشمیر کا مسئلہ کلیدی اہمیت رکھتا ہے،  ہم ہندوستان کے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدام کو رد کرتے ہیں۔ہم سید علی گیلانی (مرحوم) کی طویل اور عظیم جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہم کشمیری بھائیوں کی ہر سطح پر اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *