چین میں کورونا وائرس کا ایک نیا حملہ ہونے پر پروازیں کینسل کر دی گئی اور سکول بند کر دیئے گئے ہیں۔ گلف نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے اس نئے پھیلاﺅ کو سیاحوں کے ایک گروپ سے جوڑا جا رہا ہے جو ممکنہ طور پر وائرس لے کر چین گئے۔ اس نئے حملے میں وائرس زیادہ ترشمالی اور شمالی مغربی علاقوں میں پھیلا ہے او روہیں سے وائرس کے نئے مریض بڑی تعداد میں سامنے آ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چین نے تاحال بارڈر بہت حد تک بند کر رکھے ہیں اور جو لوگ ملک میں آتے ہی ان کو کڑی سکریننگ سے گزار ا جاتا ہے۔ جہاں کورونا وائرس کے مریض سامنے آئیں، اس علاقے میں کڑا لاک ڈاﺅن لگا دیا جاتا ہے۔ ان اقدامات کے سبب چین میں وائرس کے مقامی پھیلاﺅ کا لگ بھگ خاتمہ ہو چکا ہے تاہم بیرون ممالک سے آنے والے تجارتی سامان یا لوگوں سے کورونا وائرس پھیلنے کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں اور اس حالیہ پھیلاﺅ کو بھی غیرملکی سیاحوں سے جوڑا جا رہا ہے۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *