وزیر اعظم عمران خان نے جدیدلڑاکاطیارے جے 10 سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی ، سربراہ پاک فضائیہ نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق جے 10سی جدید ہتھیاروں سے لیس چینی ساختہ طیارہ ہے جس کو بھارتی رافیل طیارے کا توڑ بھی کہا جاتا ہے جے10 سی لڑاکاطیارے چند روز قبل چین سے پاکستان لائے گئے تھے ۔ جدید فائٹر ایئر کرافٹ جے10سی میں بحری جہاز تباہ کرنے کی صلاحیت ہے ، جے 10سی بھاری حربی سامان اٹھانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ، جے 10سی میں جدید ریڈار1400ٹی آر ایم نصب ہیں ،یہ طیارے 4.5پلس پلس جنریشن کے ہیں جے 10 سی فضا سے فضا ،فضا سے زمین اور سمندر میں بھی مار کر سکتا ہے ، جے10 سی جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *