وزیراعظم عمران خان نے جے ایف 10 سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستانی قوم کی طرف سے آج اپنی مسلح افواج کو ایک پیغام دیناہے کہ ہمیں بہت اعتماد ہے کہ ہمارے پاس ایسی فوج ہے جو ہمارے ملک کا دفاع کر سکتی ہے ، ہمیں اعتماد ہے کہ کوئی بھی پاکستان کی طرف اگر میلی آنکھ سے دیکھے گا تو ان کو پتا ہو گا کہ ان کو بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا ، اصل میں مسلح افواج کی طاقت تب بنتی ہے جب قوم ان کے پیچھے کھڑی ہو تی ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے جے 10 سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اپنی قوم کو مبارکباد دینا چاہتاہوں کہ تقریبا 40 سال کے بعد پاکستان میں خوشی کی لہر آئی ہے، ، 40 سال پہلے ایف 16 آئے تو بہت خوشی ہوئی کہ ہم اپنا دفاع جدید طیاروں سے کر سکتے ہیں ، اس کے بعد آج ہم نے جو جے10 سی کا مظاہرہ دیکھاہے ، اس پر مبارکباد دیتاہوں ، ہمارے دفاع میں یہ بہت بڑا اضافہ ہواہے ، اس پر چین کا شکر گزار ہوں ، قوم کی طرف سے بھی شکریہ ا دا کرتاہوں ۔