وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ میں نے پنجابی زبان کا ایک لفظ استعمال کیا جس پر بہت واویلا ہوا، اسی لفظ کو انگریزی میں بروکر کہتے ہیں ، ہرجگہ کے لیے مختلف الفاظ الگ مفہوم رکھتے ہیں، پنجاب میں جب کسی خاتون کو شوہر فوت ہوجائے تو اسے رنڈی کہتے ہیں لیکن کراچی میں گالی سمجھا جاتاہے۔ 

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ میں نے پنجابی زبان کا ایک لفط استعمال کیا جس  پر بڑی بحث ہوئی ، پنجابی زبان کے اسی لفظ کو انگریزی میں بروکر کہتے ہیں ۔ایک خاتون صحافی نے ان سے کہا کہ  آپ کو پتہ ہوگا کہ دلال کس کو کہتے ہیں، مسلسل یہی کہہ رہے ہیں ، میرے خیال میں یہ قوم کی توہین ہے ۔ اس پر شہبازگل نے کہا کہ ” ہر جگہ کے لیے الفاظ الگ مفہوم رکھتے ہیں، مجھے بھی چند روز پہلے پتہ چلا، اس سے پہلے پتہ نہیں تھا، ہمارے پنجاب میں جب کسی خاتون کا شوہر فوت ہوجائے تو اسے رنڈی کہتے ہیں،  بیگم فوت ہوجائے تو مرد کو رنڈوا  کہتے ہیں، کراچی کے ایک صحافی دوست نے بتایا کہ ان کے ہاں گالی ہوتا ہے، اسی طرح جسے انگریزی میں بروکر کہتے ہیں، اسے پنجابی میں دلال کہتے ہیں”۔ 

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *