وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جو ارکان ان کے خلاف ووٹ ڈالنے جائیں گے ان کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، اگر آپ کو ہماری حکومت پسند نہیں تو جمہوریت میں ایک ہی طریقہ ہے کہ آپ مستعفی ہوجائیں۔
پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے امر بالمعروف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا جو بھی ہماری طرف سے ووٹ ڈالنے جائے گا ان کو پیغام ہے کہ یہ آپ نہ کرنا، اس قوم نے کبھی آپ کو معاف نہیں کرنا، آپ جتنا مرضی کہیں کہ آپ کے کام نہیں ہوئے ، حکومت ٹھیک نہیں ہے ، جمہوریت میں آپ کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ اگر آپ کو حکومت پسند نہیں ہے تو آپ استعفیٰ دیں، لیکن 25 کروڑ سامنے رکھنے پر آپ کا ضمیر جاگ جائے تو یہ قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی۔یہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے، جب بھی ضمیر فروش کی سرچ کی جائے گی تو آپ کی شکلیں سامنے آجائیں گی۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا امید ہے کہ نہ صرف پی ٹی آئی کے لوگ واپس آئیں گے بلکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے لوگوں کے بھی ضمیر جاگ جائیں گے