وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ان کے سینے میں بہت سے راز دفن ہیں جنہیں وہ بیان کردیں تو یہ لوگ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امر بالمعروف جلسے سے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا “میں آپ کا وزیر خارجہ ہوں، میرے سینے میں بہت سے راز ہیں، خدا کی قسم سینہ چاک کردوں تو یہ منہ دکھانے کے قابل نہ رہیں لیکن میں ایک حلف کا پابند ہوں، اس لیے پاکستان کو رسوا نہیں کروں گا۔”
انہوں نے کہا “میں نے اپنے کپتان کو بتادیا کہ منصوبہ بندی کہاں ہو رہی ہے اور کون کر رہا ہے، اس پر اور بات نہیں کروں گا، یہ عمران خان کی امانت ہے جو اس کے سپرد کردی ہے، عمران! یہ امانت میں نے تمہیں دے دی، اب تم جانو یا عوام