چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور متحدہ اپوزیشن  کا معاہدہ صرف اور صرف مہاجر برائے فروخت معاہدہ ہے۔

اپنے ایک بیان میں مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پانچ سال میں اگرمیئر کچھ نہیں کرسکا تو ایڈمنسٹریٹر کیا کرے گا؟ایم کیوایم والےصرف وزارتوں کے مزے اڑائیں گے۔اپوزیشن نے صرف لکھ کر دیا تو یہ راضی ہوگئےہیں۔ آج کا معاہدہ بھی انگریزی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے، یہ مہاجر برائے فروخت معاہدہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے کہا نائن زیرو کھلواوَ تو ووٹ دینگے، فرق مہاجر عوام کو نہیں مینڈیٹ حاصل کرنے والوں کو پڑے گا۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ یہ کچھ عرصہ پہلے سی ایم ہاوَس کے سامنے سب کو پٹوارہے تھے، ان سب کی جےآئی ٹی بنی ہوئی ہے یہ جیلوں میں جائیں گے۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *