وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد پیدا شدہ صورت حال، بیک ڈور رابطے شروع ہوگئے ہیں  ، حکومت اور اپوزیشن کو ایسے آپشنز  دیے گئے ہیں جو دونوں کیلئے قابلِ قبول ہوں اور فیس سیونگ فراہم کریں، اگر فریقین معاہدے پر رضا مند ہوجاتے ہیں تو عام انتخابات کرادیے جائیں گے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی عسکری حکام سے ملاقات جاری ہے ، سول اور عسکری حکام کے آئندہ عام انتخابات پر بیک ڈور رابطے شروع ہوگئے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کو ایسے آپشنز دے دیے گئے ہیں جو دونوں کیلئے قابل قبول ہوں، عمران خان کب تک وزیر اعظم رہیں گے؟ اس پر بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے انتخابی اصلاحات پر اعتراضات دور کیے جائیں گے، حکومت اور اپوزیشن کو اس صورت حال سے نکلنے کیلئے فیس سیونگ   فراہم کی جائے گی، ممکنہ فیس سیونگ معاہدے کے مطابق  قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں عام انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔ عام الیکشن کب کرانے ہیں اور  عبوری حکومت کی مدت کتنی ہوگی؟ اس پر بات چیت جاری ہے۔ حزب اختلاف کے رضا مند ہونے تک کوئی چیز حتمی نہیں ہوگی، فریقین کے اتفاق کے بعد مکمل پیکج پارلیمنٹ میں لایا جائے گا، اتفاق نہ ہونے پر تحریک عدم اعتماد کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *