اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منسوخ کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے موقف اختیار کرتے ہوئے دلائل دیئے کہ حمزہ شہباز اور شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں توسیع غلط ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عبوری ضمانت میں توسیع غلط ہے تو ایف آئی اے ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتی ہے۔ایف آئی اے کے وکیل نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آرڈر عدالت نے کرنا ہے لیکن ہمیں سن تو لیں پر عدالت کا کہنا تھا کہ دوسری پارٹی کو سنے بغیر کیسے آرڈر کر سکتے ہیں ۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *