آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان امریکہ اور چین دونوں کے ساتھ کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتاہے ۔

پاکستان کیمپ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتاہے ، کسی ملک سے تعلقات سے دیگر ممالک سے تعلقا ت خراب نہیں ہونے چاہئیں ، پاکستان چین اور امریکہ دونوں سے ہی اچھے تعلقات چاہتا ہے ، پاکستان کا چین کے ساتھ بہت قریبی تعلق ہے جو کہ سی پیک کے ذریعے صاف ظاہر ہو تاہے ، اسی طرح امریکہ کے ساتھ بھی بہترین اور سٹریٹیجک تعلقات کی طویل تاریخ ہے جو کہ ہماری سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ ہے ، ہم چین اور امریکہ دونوں سے اس طرح اپنے اچھے تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں کہ ایک کی وجہ سے دوسرے سے تعلقات متاثر نہ ہوں۔آرمی چیف کا کہناتھا کہ پاکستان کے یورپی یونین، برطانیہ، جاپان اور جنوب مشرقی ایشیا بھی ہماری قومی تعمیرو ترقی کیلئے اہمیت رکھتے ہیں ۔

آرمی چیف کا کہناتھا کہ پاکستان کو روس یوکرائن تنازع پر تشویش ہے، روس کا یوکرین پر حملہ افسوس ناک ہے بہت سے شہری ہلاک ہو چکے ہیں، اس جنگ کو ختم ہونا چاہیے اور تنازع کو ہاتھ سے نہیں نکلنا چاہیے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا سپرسانک میزائل پاکستان میں گرنے پر شدید تشویش ہے، ایک ایٹمی ملک کا دوسری ایٹمی ملک پر میزائل گرا ہے، بھارت دنیا اور پاکستان کو بتائے کیا اس کے ہتھیار محفوظ ہیں، میزائل کے باعث کسی بھی قسم کا جانی نقصان ہو سکتا تھا یا کوئی مسافر طیارہ بھی نشانہ بن سکتا تھا، پاکستان نے بھارت کے میزائل گرنے کے واقعے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *