صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی منظوری دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ میں نے اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے صدر پاکستان کو تجویز بھیج دی ہے ۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت شروع ہو جس پر انہوں نے فواد چوہدری کو گفتگو کا موقع دیا ، فواد چوہدری نے نشست پر کھڑے ہو کر تحریک عدم اعتماد کے خلاف آرٹیکل 5کے تحت تحریک پیش کی جسے سپیکر نے قبول کرتے ہوئے آئینی طور پر درست قرار دیا اور تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی اور رولنگ جاری کر دی ،سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا۔لندن میں نواز شریف پر حملے کی کوشش

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ  میں اپنی پوری قوم کو مبارک با د دینا چاہتاہوں قومی اسمبلی کے سپیکر نے غیر ملکی سازش کے تحت پلان کی گئی عدم اعتماد کی تحریک کو اپنے آئینی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مسترد کر دیاہے ۔مجھے کل سے اتنے لوگ پیغام دے رہے تھے کہ پریشان ہیں کہ یہ کیا ہو رہاہے ، ساری قوم کے سامنے غداری ہو رہی تھی ، سازش ہو رہی تھی ، میں ان کو پیغام دینا چاہتاہوں کہ گھبرانا نہیں ہے ، اللہ اس قوم کو دیکھ رہاہے ، 27 رمضان کو پاکستان وجود میں آیا تھا ، اس طرح کی سازش یہ قوم کامیاب نہیں ہونے دے گی ، سپیکر نے اپنی آئینی طاقت استعمال کرتے ہوئے جو فیصلہ کیا ہے اس کے بعد میں نے ابھی سے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش کر دی ہے ، جمہوریت میں عوام کے پاس جائیں، عوام فیصلہ کریں کہ وہ کس کو چاہتے ہیں۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *