پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نے چیلنج کیا ہے کہ الیکشن ہو کر رہے گا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنے رد عمل میں فیصل واوڈا نے کہا ” کچھ بھی ہو جائے پاکستان کا سودا نہیں ہونے دیں گے، غداروں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے، الیکشن ہو کر رہے گا، انشااللہ اب دیکھو پھر کپتان کیا کرے گا۔”

اس سے قبل فواد چوہدری سپریم کورٹ کے فیصلے کو “بدقسمت  فیصلہ” قرار دے چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ” اس بد قسمت فیصلے نے پاکستان میں سیاسی بحران میں بہت اضافہ کردیا ہے فوری الیکشن ملک میں استحکام لا سکتا تھا بدقسمتی سے عوام کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا ہے ابھی دیکھتے ہیں معاملہ آگے کیسے بڑھتا ہے۔”

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *