وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے خاموشی توڑ تے ہوئے منظر عام پر آ کر عمران خان کو مشورہ دیاہے کہ آخری آپشن یہ ہے کہ استعفیٰ دیدیں ، ہار جیت کا مسئلہ نہیں اس کیس میں ہر کوئی ایکسپوز ہو گیاہے ۔
شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام طاقتیں اس کیس میں بے نقاب ہو چکی ہیں، کوئی سمجھ رہاہے کہ ہم ہتھیار پھینکنے جارہے ہیں تو ایسا نہیں ہے ، چوروں ،لٹیروں کے خلاف آخری بال تک لڑیں گے ، عمران خان کو کہاہے کہ آخری آپشن استعفیٰ دیدیں ، غیر ملکی طاقتیں ملک میں قوم مسلط کرنا چاہتی ہیں، امید ہے کہ اچھے فیصلے آئیں گے عمران خان آج خطاب کرنے جارہاہے ، ہار جیت کا مسئلہ نہیں ہے اس کیس میں ہر کوئی ایکسپوز ہوگیا ہے
شیخ رشید کا کہناتھا کہ تین ماہ پہلے بھی کہا تھا کہ مسئلہ کیا ہے اس وقت بھی کہتاتھا کہ استعفے دیدو، سپریم کورٹ کے فیصلے سے قوم میں مایوسی کی لہر اٹھی ہے ، صحت کا بہانہ بنوا کر چوروں کو باہر بھگایا جاتاہے ، آج بھی کہتاہوں کہ ہمیں مستعفیٰ ہو جانا چاہیے ، قوم کو بتانا چاہیے کہ ان کے اصل چہرے کیا ہیں، یہ غیر سامراجی سنڈیاں ہیں جو اس ملک کی آزاد خارجہ پالیسی کو کھا جائیں گی، اگر کوئی یہ سمجھ رہاہے کہ قوم کو سمجھ نہیں آئی کہ یہ کیا ہو رہاہے اور کس نے کیا ہے تو جان لے کہ قوم کو سب سمجھ ہے ۔
سپریم کورٹ نے سپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس کا فیصلہ گزشتہ شب سنا دیا ہے جس میں سپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیا گیاہے اور قومی اسمبلی کو بحال کر دیا گیاہے، عدالت نے نو اپریل کو اسمبلی کا اجلاس بلاتے ہوئے عدم اعتماد پر ووٹنگ کا حکم بھی دیاہے ۔