سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے  اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ 

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایسی خفیہ دستاویزات موصول ہوئی ہیں جس کے باعث تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں کراسکتے۔ وہ آئین اور قانون کے پابند ہیں اس لیے اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کے سپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دینے سے پہلے اسد قیصر نے کہا کہ انہیں انتہائی خفیہ دستاویزات پہنچائی گئی ہیں جن سے حکومتی موقف کو تقویت ملتی ہے، وہ آئین اور اپنے حلف کے  پابند ہیں کہ ریاست پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کا تحفظ کریں، زمینی حقائق اور واقعات کے پیش نظر میں نے فیصلہ کیا ہے کہ نئی دستاویزات  اپنے سیکرٹریٹ میں چھوڑیں جہاں اپوزیشن لیڈر بھی اسے دیکھ سکتے ہیں، اس کے علاوہ وہ یہ دستاویز چیف جسٹس کو بھی پیش کریں گے۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *