قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا گیا ہے جہاں تحریک عدم اعتماد پر ووتنگ بھی 6 نکاتی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔
وزیر اعظم کی جانب سے قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کی ہدایت پر قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو رہا ہے ، اجلاس میں وزیر اعظم کے خلاف تھریک عدم عتماد پر ووٹنگ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اج اجلاس میں سپیکر سے سپلیمنٹری ایجنڈے کو کارروئی حصے بنانے کا کہا جائے گا جس کی کامیابی کی صورت میں نئے وزیر اعظم کے انتخابات کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔