پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کروانے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کے پاس ریفرنس جمع کرادیا۔

ریفرنس پی ٹی آئی  کے چیئرمین کی حیثیت سے وزیر اعظم عمران خان نے سپیکر کو بھجوایا ہے۔ پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے  20  منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس سپیکر کے حوالے  کیا۔ 

ریفرنس میں  کہا گیا ہے منحرف اراکین نے پی ٹی آئی چھوڑ کر اپوزیشن میں شمولیت اختیار کی، منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے  لیکن انہوں نے اس کا کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا، منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی کارروائی شروع کی جائے۔ ریفرنس میں آرٹیکل 63 اے کے تحت  کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *