پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ روانہ ہوگئے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق روانگی سے قبل عمران خان نے وزیراعظم ہاوس کے عملے سے آخری ملاقات کی اور اس کے بعد بنی گالہ روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم ہاؤس کے عملے نے وفاقی وزرا فواد چوہدری،شبلی فراز اور شیریں مزاری سمیت دیگر وفاقی وزراء کو وزیر اعظم ہاؤس آمد پر واپس بھجوادیا۔