وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا آغاز ہوتے ہی گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے وزارت عظمیٰ کا عہدہ  سنبھالتے ہی وہ گورنر شپ سے استعفیٰ دے دیں گے، وہ شہباز شریف کو کبھی بھی دل سے پروٹوکول نہیں دے  سکیں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری بھی اپنے عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *