پاکستان تحریک انصاف نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیاہے جبکہ قائم مقام سپیکر قاسم سوری نے بھی اجلاس کی صدارت سے انکار کر دیا جس کے بعد صدارت ایاز صادق کے حوالے کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائم مقام سپیکر قاسم سوری نے اجلاس کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرا ضمیر گورا نہیں کرتا کہ میں اس عمل کا حصہ بنوں ۔ قاسم سوری نے سپیکر کی نشست چھوڑتے  ہوئے اجلاس کی کارروائی پینل آف چیئر ایاز صادق کے حوالے کر دی ۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *