سپیکر اسمبلی اور وزیراعلیٰ کے امیدوار پرویز الہیٰ تشدد کے باعث شدید زخمی ہو گئے ہیں انہیں ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد فراہم کر دی ہے اور ہسپتال منتقل کیا جارہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الہی کی بازو پر شدید چوٹیں آئیں ہیں اور بتایا جارہاہے کہ ممکنہ طور پر ان کا بازو ٹو ٹ گیاہے جبکہ اس کے علاوہ انہیں سانس کا مسئلہ بھی درپیش ہے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے انہیں طبی امداد دی ہے فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ چوہدری پرویز الہیٰ کو آکسیجن لگائی گئی ہے ۔