وزیراعظم شہباز شریف کی اتحادیوں پر مشتمل 37 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔

وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منگل کو ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں قائم مقام صدر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نئی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔

وفاقی کابینہ مجموعی طور پر 37 اراکین پر مشتمل ہے جس میں 30 وفاقی وزرا، چار وزرائے مملکت اور تین مشیر شامل ‎

کابینہ میں مسلم لیگ(ن) کے 14، پیپلز پارٹی کے 9، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 4، ایم کیو ایم کے 2، بلوچستان عوامی پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کے ایک، ایک وفاقی وزیر شامل ہیں۔

کابینہ میں شامل وفاقی وزرا میں خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثنااللہ، ایاز صادق، میاں جاوید لطیف، ریاض حسین پیرزادہ، خرم دستگیر، رانا تنویر حسین، مریم اورنگزیب، مرتضیٰ جاوید عباسی، خواجہ سعد رفیق شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اعظم نذیر تارڑ، خورشید شاہ، نوید قمر، شیری رحمٰن، عبدالقادر پٹیل، شازیہ مری، سید مرتضیٰ محمود، ساجد حسین طوری، احسان الرحمٰن مزاری، عابد حسین بھایو بھی کابینہ میں شامل ہیں۔

کابینہ میں شامل دیگر وفاقی وزرا میں اسعد محمود، سید عبدالواسع، مفتی عبدالشکور، محمد

محمود، سید امین الحق، فیصل سبزواری، اسرار ترین، شاہ زین بگٹی اور طارق بشیر چیمہ شامل ہیں۔

وزرائے مملکت میں مسلم لیگ (ن) کی عائشہ غوث پاشا اور عبدالرحمٰن کانجو، پیپلز پارٹی کی حنا ربانی کھر اور مصطفیٰ نواز کھوکھر شامل ہیں۔

مشیروں میں مسلم لیگ (ن) کے انجینئر امیر مقام، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ اور ترین گروپ کے عون چوہدری شامل ہیں۔

ڈان اخبار کے مطابق کابینہ کے ارکان کی حلف برداری کی تقریب پیر کو ہونی تھی تاہم صدر عارف علوی نے اراکین اسمبلی سے حلف لینے سے انکار کردیا تھا، جس کے باعث حکومت کو تقریب منگل کی صبح 11 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *