القاعدہ لیڈر ایمن الظواہری مبینہ طور پر امریکی خفیہ ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈرون حملے میں مارا گیا ، امریکی صدر جوبائیڈن نے القاعدہ لیڈر کی ہلاکت کی تصدیق بھی کر دی ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے “رائٹرز “کے مطابق ایمن الظواہری کو اتوار کے روزکابل میں سی آئی اے نے ڈرون حملے سے نشانہ بنایاجس میں وہ مارا گیا،ایمن الظواہری نے القاعدہ کے بانی لیڈر اسامہ بن لادن کی موت کے بعد تنظیم کی کمان سنبھالی تھی،اسامہ بن لادن کو سن2001 میں امریکا پر طیارہ حملوں میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔ان حملوں میں تقریباً3 ہزار افراد مارے گئے تھے الظواہری کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے محفوظ گھر کی بالکنی میں نکلے تو انہیں میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔javascript:false
رپورٹس کے مطابق ایمن الظواہری کے سر پر امریکا نے 25 ملین ڈالرز انعام مقرر کر رکھا تھا،واضح رہے کہ اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد میں 2011 میں امریکی فوج کے آپریشن میں ہلاک کیا گیا تھا،دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی حملے کی تصدیق کی اور امریکی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔