انوار الحق نے بطور آٹھویں نگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے انوارالحق کاکڑ سے عہدے کا حلف لیا، تقریب میں سابق وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک ہوئے ۔اس موقع پر شہباز شریف نے انوارالحق کاکڑ کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے انوار الحق کاکڑ نے کیڈٹ کالج کوہاٹ سے تعلیم حاصل کی ، اس کے علاوہ انہوں نے انگلینڈ سے اعلیٰ تعلیم بھی حاصل کی ، وہ 2018 میں آزاد حیثیت سے سینیٹر منتخب ہوئے، ان کا شمار بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی اراکین میں ہوتا ہے۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *